ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بورنا کورچ سے ہارے راجر فیڈرر، نمبر ایک رینکنگ گنوائی

بورنا کورچ سے ہارے راجر فیڈرر، نمبر ایک رینکنگ گنوائی

Mon, 25 Jun 2018 18:59:00    S.O. News Service

ویسٹفالین (جرمنی)،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کروشیا کے بورنا کورچ نے راجر فیڈرر کو ان کے کیریئر کے 99ویں خطاب سے محروم رکھتے ہوئے آج یہاں7-6 (8/6), 3-6, 6-2 کی فتح کے ساتھ اے ٹی پی ہال گراس کورٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔اس ہار کے ساتھ فیڈرر نے اے ٹی پی رینکنگ میں سب سے اوپر جگہ بھی رفیل نڈال کو گنوا دیا۔اب کل جاری ہونے والی رینکنگ میں نڈال دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر واپسی کریں گے۔اس ہار کے ساتھ فیڈرر نے ہل میں ریکارڈ 10واں خطاب جیتنے کا موقع بھی گنوا دیا۔اس کے ساتھ ہی کورچ نے گراس کورٹ پر فیڈرر کی مسلسل 20 جیت کے مہم کو بھی تھام دیا جو جون 2017 سے جاری تھا۔


Share: